ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جماعت المسلمین کے ہزارسالہ اجلاس کا علامتی ریلی سے ہوا شاندارآغاز

بھٹکل جماعت المسلمین کے ہزارسالہ اجلاس کا علامتی ریلی سے ہوا شاندارآغاز

Tue, 03 Jan 2023 21:45:46    S.O. News Service

بھٹکل 3 جنوری (ایس او نیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزار سالہ اجلاس کا علامتی ریلی سے آج منگل کو شاندارآغاز ہوا جس میں بھٹکل کے مختلف اسپورٹس سینٹروں کے سینکڑوں نوجوانوں نے ریلی میں شریک ہوتے ہوئے نوائط کمیونٹی کی تہذیب و ثقافت کو پیش کرنے کی کوشش کی۔

شام قریب پانچ بجے اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول میدان سے ریلی باہر نکلی اور سلطان اسٹریٹ سے چوک بازار ہوتے ہوئے جامع محلہ میں منعقدہ جلسہ گاہ پہنچی۔ اس موقع پرجماعت المسلمین کے صدرجناب شاہ بندری پٹیل شفیع، جنرل سکریٹری مولانا محمد حُسین جوکاکو، اجلاس کے چیرمین محتشم عبدالرحمن جان، کنوینر مولانا الیاس جاکٹی ندوی، قاضیان شہر مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدرایس ایم سید محی الدین، جنرل سکریٹری اسماعیل جوباپو، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدرمزمل قاضیا، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدرمولوی عبدالعلیم قاسمی، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدرعمر فاروق مصباح، سکریٹری جنرل عتیق الرحمن مُنیری، دبئی جماعت کے سنئیررکن قاضیا ابراہیم، مولانا ایس ایم سید ہاشم ندوی، محتشم صدیق جان، بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدرعبدالسلام دامداابو، قمرسعدا، ریحان کوبٹے، فیصل دامودی، کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر محمد یونس قاضیاء، مولوی ارشاد افریقہ ندوی، بھٹکل میونسپل صدر پرویز قاسمجی، نائب صدر قیصر محتشم، بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کے سرگرم رکن خواجہ فوزان محتشم، ایس ایم شکیل سمیت بھٹکل کےدیگر ذمہ داران، سید ہاشم ایس جے،ارشاد صدیقہ، نذیرقاسمجی، مصدق ائیکری، آفتاب حُسین کولا،عبدالسمیع کولا، مولانا شعیب ائیکری ندوی، ہاشم برنی، محی الدین رکن الدین، مولوی طلحہ رکن الدین ندوی، امتیاز اُدیاور، عزیزالرحمن رکن الدین ندوی وغیرہ موجود تھے۔

ریلی کے فوری بعد جامعہ اسٹریٹ میں ہی نوائط ثقافتی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہزارسالہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز کل بدھ 4 جنوری کو صبح 10:30 بجے ہوگا۔ اسی دن بعد نمازعصرتا مغرب اسلامک کوئیز کا اسٹیج مسابقہ ہوگا۔ جبکہ بعد نماز عشاء جماعت کے خطباء و خدمت گزاروں پر سیمینار کے علاوہ ثقافتی کوئیز کا اسٹیج پروگرام کے ساتھ ادبی شعری نشست ہوگی۔

دوسرے دن بروز جمعرات صبح 10:30 بجے تا ظہر برادران وطن کے ساتھ پیام انسانیت کا جلسہ ہوگا جس میں بھٹکل ہندو مسلم اتحاد پر مضمون نگاری کے مسابقہ میں ممتاز شرکاء کے مابین انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اسی دن بعد نماز عصر تا مغرب ثقافتی کوئیز کا آخری راونڈ کا اسٹیج پروگرام ہوگا جبکہ بعد نماز عشاء عیدگاہ میدان میں اصلاح معاشرہ کے موضوع پر جلسہ عام ہوگا۔

بتاتے چلیں کہ بروز جمعہ بعد نمازعصرتا رات دس بجے اور بروز سنیچر صبح 9:30 سے رات دس بجے تک نوائط ثقافتی نمائش خواتین کے لئے کھلی رہے گی، البتہ بدھ اور جمعرات کو نمائش کا نظارہ صرف مردوں کے لئے ہوگا۔

 


Share: